گیان چند اسرانی کا ننگر پار میں جانوروں کے شکار پر نوٹس‘ رپورٹ طلب

December 30, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 24

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر وائلڈ لائف گیان چند اسرانی نے تھر کے علاقہ نایاب نسل کے جانوروں کے شکار کے متعلق اطلا عا ت کا نوٹس لیا ہے ۔ انہوں نے کنزرویٹر وائلڈ لائف کو ہدایات دی ہیں کہ جانوروں کے شکار بالخصوص ہرن اور نیل گائے کے شکار کی تحقیقات کرنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو خود جا ئے وقو عہ پرجاکر ان مقامات کا معائنہ کرے ۔ مزید براں صوبائی وزیر نے تھر کے علاقہ میں موروں کی تعداد میں مبینہ طو ر پر ہو نے والی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی کہ تحقیقاتی ٹیم میں طبی عملہ بھی شامل کیا جائے جو موروں کی پیتھالوجیکل رپورٹ سے موروں کی تعداد کم ہونے کا پتہ لگا یا جا سکے جس سے ان کے علاج میں معاونت ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی جنگلی حیات عالمی سطح پر نایاب اقسام میں شمار ہوتی ہیں ان کے تحفظ اور افزا ئش کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہمارا قومی فرض ہے ۔