کے ایم سی افسران کا شمس الدین سے اظہار تعزیت

December 30, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 21

کراچی (سٹی رپورٹر) کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد ریحان خان، جنرل سیکریٹری مظہر خان، جوائنٹ سیکریٹری بشیر سدوزئی، فنانس سیکریٹری نجیب احمد، کلچرل سیکریٹری طارق نصیر اور سیکریٹری نشرواشاعت طارق رحمانی سمیت دیگر عہدیداران اور منیجنگ کمیٹی کے ممبران نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں محکمہ فنانس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شمس الدین کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔