چھوٹے تاجروں نے انکم ٹیکس رعایتی پیکیج کی حمایت کردی

December 30, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 29

ایسا ٹیکس نظام لایا جائے جس سے براہ راست ٹیکس کی ادائیگی اور سرمایہ گردش میں لایا جائے‘ عتیق میر
بینک ودہولڈنگ ٹیکس نے پورے ٹیکس نظام کو درہم برہم کردیا ہے‘ چیئرمین تاجر اتحاد
کراچی( کامرس رپورٹر) بینک ودہولڈنگ ٹیکس پر اعتراضات برقرار، انکم ٹیکس کیمجوزہ رعایتی پیکیج کی حمایت کرینگے، ایسا ٹیکس نظام لایا جائے جس سے براہِ راست ٹیکس کی ادائیگی اور سرمایہ گردش میں لایا جاسکے، ٹیکس پالیسی کے متنازعہ امور کو ختم کرکے تاجر دوست بنایا جائے، رشوت کی روک تھام اور ٹیکس کلچر میں بہتری کا نظام لایا جائے، نان فائلرز کیلئے مجوزہ نظام میں فائلرز کی دشواریوں کا بھی خیال رکھا جائے،یہ بات آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے گذشتہ روز اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد کراچی واپسی پر تاجروں کے ایک اہم اجلاس میں کہی جس میں سپریم کونسل کے نمائندگان اکرم رانا، انصار بیگ قادری، طارق ممتاز، زبیر علی خان، عبدالغنی اخوند، احمد شمسی، شیخ محمد عالم،سمیع اللہ خان، سید شرافت علی، شاکر فینسی، ملک اسلم جاوید ارائیں، ضیاء عمر سہگل، میر عبدالحئی خان، الطاف لالہ، امان اللہ شاہ، سید حکیم شاہ، عرفان للہ،محمد آصف ، دلشاد بخاری، عبدالقادر، ، سید محمد سعید، محمد عارف و دیگر شریک تھے، تاجروں نے تجویز پیش کی کہ گوشوارہ ایک صفحے پر مشتمل، سادہ، آسان، انگلش او ر اردو زبانوں میں بنایا جائے، اس موقع پر تاجر نمائندگان نے کہا کہ بینک ودہولڈنگ ٹیکس نے پورے ٹیکس نظام کو درہم برہم کردیا ہے جس سے ملکی معیشت پر بدترین اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ بڑے ٹیکس چور چھوٹے تاجروں کے احتجاج کی آڑ میں چھپ رہے ہیں۔