خواتین کمانڈوز کو دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے تربیت فراہم

December 30, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 34

نیول شوٹنگ چمپئن شپ میں سندھ پولیس کی خواتین کمانڈوز نے بھی بھرپور حصہ لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کی3 خواتین کمانڈوزسمیت8کمانڈوزنے منگل کو بگ بور پسٹل امیچراوپن شوٹنگ کے مقابلوں میںحصہ لیا۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی خواتین کمانڈوز کو دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کے لیے اعلیٰ پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پہلی مرتبہ خواتین کمانڈوز نشانہ بازی کے اوپن مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔واضح رہے کہ ایس ایس یو کے کمانڈوزچوتھی چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے سے شوٹنگ رینج کارسازکراچی میں منعقد کی جارہی ہے ۔