دپیکا اور رنویر سنگھ کی منگنی آئندہ سال فروری میں ہونے کا امکان

December 30, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 17

دونوں آئندہ سال شاد ی کا اعلان کرسکتے ہیں
بالی ووڈ جوڑی کے خاندان ملنے کے بعد شادی طے کرینگے
جے پور( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں‘ تاہم انہوں نے ابھی تک اس با ت کو قبول نہیں کیا ہے مگر اب کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑی آئندہ سال فروری میں منگنی کرنے کے علاوہ شادی کا بھی اعلان کرسکتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار اپنے والدین کی خوشی سے اس بندھن کو باندھنے پر یقین رکھتے ہیں‘ رنویر سنگھ کے والدین کو اپنے بیٹے کی پسند بے حد پسند ہے‘ تاہم دوسری جانب دپیکا کے والدین کی وجہ سے رشتہ ابھی تک کسی بندھن میں بندھے بغیر ہے‘ دونوں کے اہل خانہ کچھ ہی دنوں میں ملاقات کرنے جارہے ہیں اور جس کے بعد دونوں اسٹار زمنگنی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔