نیو سبزی منڈی کے قریب 22 سالہ لڑکی کی لاش ملی ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

December 30, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 37

متوفیہ کو جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زہر دیکر ہلاک کیا گیا‘ شناخت نہیں ہوسکی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیو سبزی منڈی کے قریب سے22 سالہ لڑکی کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوئی تھی‘ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے‘ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نیو سبزی منڈی بسم اللہ مارکیٹ کے سامنے منگل کو شام ساڑھے5 بجے خاتون کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کیلئے عباس شہید اسپتالپہنچایا‘ پولیس کے مطابق موفیہ کی عمر تقریباً20 اور 22برس کے درمیان ہے‘ متوفیہ حلیے سے گدا گر لگتی ہے‘ متوفیہ کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جاسکے‘ متوفیہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا‘ متوفیہ کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثاء کیلئے ایدھی سرد خانے میں رکھوادی گئی‘ ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کو جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زہر دیا گیا ہے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔

شاہراہ فیصل پر واٹر ٹینکر الٹنے سے 2افراد زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹنے سے دو افراد زخمی جبکہ واٹر ٹینکر مکمل طور تباہ ہوگیا۔شاہراہ فیصل پر نصرت بھٹو انڈر پاس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹتے ہوئے مکمل طور پر تباہ ہوگیا،جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔واٹر ٹینکر کو روڈ سے ہٹانے کے لئے شاہراہ فیصل کو وقتی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، تاہم بعد میں کھول دیا گیا۔

کراچی‘ پولیس اہلکار کو لوٹنے کی
کوشش ‘فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے میٹرک بورڈ آفس کے قریب پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق تین ڈاکو میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایک پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو عبداللہ مارا گیاجبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

سہراب گوٹھ میں مسافر خانے سے تشدد زدہ لاش ملی
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے سہراب گوٹھ عوامی مسافر خانے کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد‘ اورنگیٹائون میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے سہراب گوٹھ کے علاقے میں واقع عوامی مسافر خانے کے قریب سے40 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی‘ پولیس نے بتایا کہ مقتول کو اغواء کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پہنچان مٹانے کیلئے مقتول کے سر پر سیمنٹ کا بلاک مار کر کچل دیا اور فرار ہوگئے‘ پولیس نے کارروائی کے بعدلاش ورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کردیا‘ ادھر اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ خالی مارکیٹ کے قریب نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے40 سالہ بدر الدین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔