پریانکا نے نئے سال کا جشن منانے کیلئے 5چھٹیاں لے لیں

December 30, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 28

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے3 سال کے مصروف شیڈول کے بعد نئے سال کا جشن اپنے دوستوں کے ساتھ منانے کیلئے پانچ دن کی چھٹی لے لی ہے‘ اس سلسلہ میں پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ3 سال بعد 5 دن کی چھٹیوں پر جارہی ہیں۔ پچھلے کئی سالوں کی مصروفیات کے بعد اب میں اپنے دوستوں کے ساتھ ممبئی سے باہر جائوں گی‘ اس دوران میں کسی کو بھی یہ نہیں بتائوں گی کہ میںکہاں جارہی ہوں اور اپنا موبائل فون بھی بند کردوں گی۔