سال نوکی آمد‘بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ پر پابندی

December 30, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 52

ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
حکومت سندھ کے 31 دسمبر تا یکم جنوری 2 روز کیلئے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی احکامات جاری
کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے فوری طور پر نئے سال کی آمد کے موقع پر کراچی میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر کے موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے‘ منگل کی شام صوبائی محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سال نو کی آمد کے موقع پر نوجوان مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کرتے ہیں جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں‘ اس کے علاوہ سائلنسر کے بغیر موٹر سائیکل چلا کر رہائشی اور کمرشل علاقوں کے شہریوں کا سکون خراب کرتے ہیں‘ اس لئے حکومت سندھ نے 31 دسمبر تا یکم جنوری تک دو روز کیلئے دفعہ144 نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل ون ویلنگ اور سائلنسر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے‘ کراچی کے تمام ایس ایچ اوز کو اختیارات دیئے گئے ہیں کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ188 کے تحت کارروائی کرکے ایف آئی آر درج کرلیں۔