ملک بھر کے 11ایئرپورٹس ٹریفک نہ ہونے کے باعث بند کردیے گئے
بند کیے گئے ایئرپورٹس کو 90 دن کے نوٹس پر دوبارہ کھولا جاسکتا ہے، وزیر مملکت
اسلام آباد( اے پی پی) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں کل43 ایئر پورٹس ہیں۔ 11 ایئر پورٹس ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے بند کر دئیے گئے ہیں۔ بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی اور چوہدری تنویر خان کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ جو ایئرپورٹس بند کئے گئے ہیں وہ90 دن کے نوٹس پر دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں۔