صرف ایم کیو ایم کو الزام نہ دیا جائے دوسری سیاسی جماعتوں میں بھی عسکری ونگ ہیں،پرویز مشرف

December 31, 2015 2:43 pm0 commentsViews: 16

عدلیہ آگے بڑھے اور حالات کے مطابق فیصلے کرکے ملٹری اس کے پیچھے کھڑی ہے
راحیل شریف کے ہوتے ہوئے تبدیلی نہیں آئی تو سب کچھ ختم ہوجائیگا،انٹرویو
ایسا آدمی نہیں جو کسی سے معافی مانگتا پھروں، اکبر بگٹی کے بیٹے کے بیان پر ردعمل
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہمیشہ ملٹری ٹیک اوور ہوتا ہے اور عدلیہ اس کی توثیق کرتی ہے اب عدلیہ کی بھی باری ہے کہ وہ آگے بڑھے اور حالات کے مطابق فیصلہ کرے عدلیہ برادر ملٹری اس کے پیچھے ہے۔ ملک میں وسیع اصلاحات کی ضرورت ہے1999ء میں ہونے دماغ میں ٹیک اوور نہیں تھا۔ حالات ایسا پیدا کر دئیے گئے۔ پارلیمانی نظام ٹھیک ہونے تک اصلاحات ممکن نہیں ہیں، پرویز مشرف نے کہا کہ راحیل شریف کے ہوتے ہوئے کوئی تبدیلی نہ آئی تو سب ختم ہوجائے گا اور پہلے جیسے حالات ہوجائینگے۔ ارکان اسمبلی اپنی مرضی کے بل پاس کرائیں گے اور لوٹ مار کرینگے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں عسکری ونگ قائم ہیں۔ صرف ایم کیو ایم کو ہی الزام نہیں دیا جائے باقی سیاسی پارٹیوں میں بھی عسکری ونگ موجود ہیں۔ نندی پور منصوبہ بیڈ گورننس کا منہ بلتا ثبوت ہے۔ اسی طرح دوسرے منصوبے بھی ہیں جنرل راحیل شریف گورننس کے ذمہ دار نہیں ہیں ان کا کام اور ہے جو وہ کر رہے ہیں سابق صدر نے کہا کہ علاج کیلئے باہر جانا چاہتا ہوں۔ میری ٹیسٹ رپورٹس واضح بتاتی ہیں کہ علاج کیلئے باہر جانا پڑے گا، اگر علاج کیلئے باہر گیا بھی تو جلد واپس آئوں گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ وہ ایسے آدمی نہیں ہیں کہ کسی سے معافی مانگتے پھریں۔ واضح رہے کہ اکبر بگٹی کے بیٹے نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی کا پیغام بھیجا ہے۔ لیکن والد کے قاتلوں کو معاف نہیں کر سکتے۔ جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان آسیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے کوئی معافی نہیں مانگی ہے انہوں نے اپنے دور حکومت میں جو کچھ کیا وہ پاکستان اور بلوچستان کی بہتری کیلئے کیا ہے۔