پیٹرول اور بجلی سستی نہ کرنے سے حکومت کو 70 ارب کی بچت

December 31, 2015 2:44 pm0 commentsViews: 27

کراچی کے عوام کیلئے نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 مرتبہ کمی اور 3بار اضافہ کیا
اسلام آباد( یو پی پی) سال2015 ء میں عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے حکومت کو سبسڈی کی مد میں تقریباً 70 ارب روپے کی بچت ہوئی‘وزارت پانی و بجلی کے اعداد وشمار کے مطابق نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے10 ماہ کے دوران فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں4 روپے 42پیسے فی یونٹ قیمت اوسطاً 2 روپے 70 پیسے کم کی گئی‘ کراچی کے عوام کیلئے نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں6 مرتبہ کمی جبکہ3 بار اضافہ کیا۔