اکبر بگٹی کی قبر کشائی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

December 31, 2015 2:55 pm0 commentsViews: 24

کوئٹہ، اسلام آبادہ، کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی کی قبر کشائی، ڈی این اے ٹیسٹ اور گواہوں کو طلب کرنے کے متعلق درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئے جبکہ سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب شیرانی کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، 13 جنوری کو ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ مدعی جمیل اکبر بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے معافی کا پیغام بھیجا اور اکیلے میں ملنے کی خواہش ظاہر کی، ہم والد کے قاتل کو معاف نہیں کر سکتے۔