خانہ کعبہ،حطیم کی تزئین و آرائش، نئی شکل دیدی گئی

December 31, 2015 2:53 pm0 commentsViews: 32

توسیعی منصوبے کے تحت سنگ مرمر لگانے کا کام2ہفتوں تک جاری رہا
حطیم نیم دائرے کی صورت میں موجود ہے جسے کعبہ کا حصہ سمجھاجاتا ہے
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام میں کعبہ کے گرد حطیم کے علاقے کو توسیع حرم منصوبے کے تحت سنگ مرمر لگا کر ایک نئی شکل دے دی گئی ہے حطیم کعبہ کے گرد ایک نیم دائرے کی صورت میں موجود ایک دیوار ہے جسے پہلے کعبہ کا حصہ سمجھا جاتا تھا۔ حرمین شریفین کے جملہ امور کے ذمہ دار ادارے کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری مشہور بن محسن الحارثی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حطیم میں سنگ مرمر لگا نے کا کام دو ہفتوں تک جاری رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کعبہ کی نچلی دیوار کا سنگ مرمر بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔