تاجروں کیلئے رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی منظوری،وزیراعظم کل اعلان کرینگے

December 31, 2015 2:55 pm0 commentsViews: 114

کمپلائن اسکیم سے تاجروں کا بینکنگ ٹرانزیکشن پرودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ حل ہوجائے گا
تاجر ایک فیصد ادائیگی کرکے 10لاکھ سے 5کروڑ روپے تک بے نامی اکائونٹس کو قانونی حیثیت دلواسکیں گے
اسلام آباد( یو پی پی ) وزیر اعظم نواز شریف نے تاجروں کے لئے رضا کارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کی منظوری دیدی ہے۔ اس اسکیم کا باضابطہ اعلان وزیر اعظم ( جمعہ کو) کریں گے جس کے بعد بینکنگ ٹرانزکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ حل ہوجائے گا۔ وزیر اعظم کی جانب سے منظور کی جانے والی رضا کارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کے تحت تاجر رواں ٹیکس ایئر کے دوران ایک فیصد ٹیکس کی ادائیگی سے 10 لاکھ روپے سے5 کروڑ روپے تک کے اپنے بے نامی بینک اکائونٹس رقوم کو قانونی حیثیت دلوا سکیں گے۔ اور تاجروں کی جانب سے ظاہر کی جانے والی اس رقم کے ورکنگ کیپیٹل کے بارے میں کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی اور نہ ہی4 سال کیلئے ان کا کوئی آڈٹ ہوگا تاہم انہیں ایک صحفے پر مشتمل سادہ ترین انکم ٹیکس ریٹرن فارم جمع کروانا ہوگا جو تاجر Manuallyہاتھ سے جمع کرا سکیں گے۔