پاکستانی فلمیں 100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب

December 31, 2015 2:52 pm0 commentsViews: 19

کراچی( کلچرل ڈیسک) رواں سال پاکستانی فلمیں باکس آفس پر سو کروڑ سے زائد کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ شوبزنس سے وابستہ افراد نے سال2015ء کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے احیاء کا سال قرار دیا ہے رواں سال مجموعی طور پر20 کے قریب پاکستانی فلمیں ریلیز ہو سکیں جن میں ڈرامہ، ایڈونچر، رومانس اور کامیڈی سے بھر پور بہ مشکل 9 فلمیں ایسی رہیں جو صحیح معنوں میں بڑے پردے پر اپنے قدم جماتے ہوئے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر سکیں۔