غربت کی انتہا،بھارت میں پڑھے لکھے نوجوان بھکاری بن گئے

December 31, 2015 3:13 pm0 commentsViews: 23

3لاکھ 72ہزار میں سے3ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ ہولڈر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں
21فیصد آبادی بھیک پر گزارا کرنے لگی، حکومت اربوں ڈالر اسلحہ ذخیرہ کرنے پر خرچ کررہی ہے
ممبئی( یو پی پی) بھارت میں غربت اور مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے ملک بھر میں3 لاکھ 72 ہزار افراد بھیک مانگتے ہیں۔75 ہزار افراد پڑھے لکھے ہیں۔ 3ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ ہولڈرز ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بھیک مانگنے والوں میں21 فیصد بھکاری پڑھے لکھے ہیں۔ ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش پیش رہنے والے بھارت میں غربت و افلاس عروج پر ہے۔ روزگار نہ ملنے کے باعث لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ بھارت کے سرکاری اداروں کے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 72 ہزار افراد بھیک مانگتے ہیں جن میں75 ہزار افراد پڑھے لکھے ہیں جو بھکاریوں کا 21 فیصد بنتے ہیں۔