کراچی میں سردی کی شدت کم، درجہ حرارت 30ڈگری پر آگیا

December 31, 2015 3:18 pm0 commentsViews: 27

شہرقائدمیں ایک ہفتے تک موسم کی صورتحال ایسی ہی رہے گی، محکمہ موسمیات
آئندہ ہفتے بعد ہوائیں شمال مشرقی سمت سے چلنے کا امکان، سردی بڑھ جائے گی، پیش گوئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے سردی کی شدت میں واضح کمی آگئی ہے۔ اور بدھ کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30اور کم سے کم 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ایک ہفتے تک موسم کی صورتحال ایسی ہی رہے گی بعد ازاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا میٹرو لوجسٹ عبدالرشید نے بتایا کہ کراچی اس وقت ہوا کے کم دبائو کی زد میں ہے اور ہوائیں بھی جنوب مغرب سے آرہی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں کمی آئی ہے تاہم ایک ہفتے بعد ہوا کا کم دبائو ختم ہونے اور ہوائیں شمال مشرقی سمت سے چلنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔