پراپرٹی ٹیکس،شریف برادران سب سے آگے، عمران خان کو جرمانہ

December 31, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 39

سب سے زیادہ ٹیکس جاتی امراء نے ساڑھے12لاکھ روپے ادا کیا، زمان ٹائون رہائش گاہ کے بھی 39 ہزار سے زائد جمع کروادیے
چیئرمین تحریک انصاف نے زمان ٹائون پارک کی رہائش گاہ کا ٹیکس ہی ادا نہیں کیا، 14207 جرمانے کے ساتھ ادا کرنا ہوں گے
لاہور( نیٹ نیوز) ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس شریف برادران کی رہائش گاہ جاتی امراء رائیونڈ کا ساڑھے 12لاکھ روپے ایکسائز کو جمع کرایا گیا ہے جبکہ ماڈل ٹائون میں شریف برادران کی رہائش گاہ پر پراپرٹی ٹیکس 39237روپے وصول کیا گیا ہے اسی طرح ماڈل ٹائون میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کا پراپرٹی ٹیکس ان کے بیٹوں حسین محی الدین سے10909 روپے وصول کیا گیا، جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ظہور الٰہی روڈ پر اپنی رہائش گاہ کا 76 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کا پراپرٹی ٹیکس14207روپے بنتا ہے جو تاحال ادا نہیں کیا گیا جس پر ان سے سر چارج کے ساتھ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔