ٹنڈو الہ یار دھاندلی کے الزام میں2 جماعتوں میں تصادم‘ 5 افراد زخمی

December 31, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 27

ٹنڈوالہ یار (نیوز ڈیسک)ٹنڈوالہ یار کی خواجہ اجمیر کالونی کے وارڈ نمبر10 میں دھاندلی کے الزام پر دو سیاسی تنظیموں کے دو گروپوں میں ہونے والے تصادم میں دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ‘ ڈنڈوں ، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں مولا بخش بھٹی‘ کریم بخش ، حسن سمیجو ،ذکریا لغاری سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جبکہ مشعل افراد کی جانب سے ہونے والے پتھرائو کی زدمیں آکر ڈی ایس پی ٹنڈوالہ یار لیاقت درس سر میں پتھر لگنے کے باعث زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پرپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ہونے والے تصادم کی صورتحال کو کنٹرول کر کے تصادم کے زخمیوں کو طبی امدادکے لئے سول ہسپتال روانہ کر دیا ۔تصادم کے باعث پولنگ اسٹیشن کے اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا ووٹروں نے اپنی جان بچانے کے لئے دوڑیں لگا دی ۔