نئے سال میں سرکاری ملازمین سرکاری چھٹیوں کے مزے نہیں لوٹ سکیں گے

December 31, 2015 4:02 pm0 commentsViews: 40

لاہور( نیوز ڈیسک) سال2016 ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ تعطیلات کے مطابق یکم مئی‘ یوم آزادی پاکستان‘ عید الاضحی‘ عید میلاد النبیؐ‘ کرسمس اور یوم قائد اعظم بروز اتوار آنے سے سرکاری چھٹیوں کے مزے سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گے۔