بھارت میں اعلیٰ سرکاری افسر نے اسلام قبول کر لیا

January 1, 2016 2:05 pm0 commentsViews: 29

نئی دہلی( خبر ایجنسی) بھارتی ریاست راجستھان کی حکومت میں شامل ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین حق کو قبول کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور، انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر اور راجستھان روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے چیئر مین امرائو سالودیا نے اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ امرائو سالودیا نے فوری طور پر سرکاری نوکری بھی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ہندو مذہب میں تفریق کئے جانے کے سبب مذہب اسلام قبول کر رہے ہیں کیونکہ اسلام میں ایک اللہ کی ہی عبادت کی جاتی ہے۔