کراچی آپریشن پر وفاق اور سندھ میں چپقلش نیک شگون نہیں، سراج الحق

January 1, 2016 2:05 pm0 commentsViews: 16

حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں ، انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے،امیر جماعت اسلامی
اب تک جو کچھ ہوا ہے وہ بھی خاک میں مل جائے گا، مجلس عاملہ اجلاس سے خطاب
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر مرکز اور سندھ میں چپقلش نیک شگون نہیں ہے۔ دونوں فریقین اس مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کریں گے تو مسئلہ حل ہوگا ورنہ اب تک جو کچھ حاصل ہوا ہے وہ بھی خاک میں مل جائے گا۔ آپریشن کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس اور منصورہ میں ہونے والی مرکزی تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومتی بے حسی انتہا پر پہنچ گئی ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اپنی انتہائی نچلی سطح پر آگئی ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت تیار نظر نہیں آتی۔ ایک ماہ معمولی کمی کرکے دوسرے ماہ قیمت دوبارہ بڑھا دی جاتی ہے۔