امریکہ میں داخل ہونے والے2پاکستانی دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار

January 1, 2016 2:11 pm0 commentsViews: 24

نیو یارک( آن لائن) میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے2 پاکستانیوں کو دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق محمد عظیم اور مختار احمد کی20 ستمبر کو گرفتاری سرحدی پیٹرولنگ پر تعینات اہلکاروں نے کی تھی۔ سین ڈیگو کے جنوبی علاقے سے حراست میں لئے گئے دونوں پاکستانیوں کی عمریں تقریباً20 برس ہیں اور دونوں کا تعلق گجرات سے ہے۔