حکومت سندھ کا افسران کی تفصیلات وفاقی اداروں کو دینے سے انکار

January 1, 2016 2:31 pm0 commentsViews: 26

ایف بی آر‘ نیب اورایف آئی اے نے سرکاری افسران اور ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں
کراچی( نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے تمام محکموں کو سرکاری افسران کے اثاثون کی تفصیلات براہ راست نیب یا ایف آئی اے کو فراہم کرنے سے روک دیا ہے‘ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریز کو خط لکھا گیا تھا جس میں تمام افسران کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی تھیں تاکہ ایف بی آر کو دی جاسکیں لیکن اب سندھ حکومت نے اچانک سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے نے صوبائی محکموں سے سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں وہ فراہم نہ کی جائیں اور اگر کسی ادارے کو کوئی تفصیلات دی جائیں تو اسے پابند کیا جائے کہ وہ کسی دوسرے ادارے کو نہ دے۔