حکومت گورنر راج لگاکر سندھ پیرپگارا کے حوالے کردے‘ ظفر اللہ جمالی

January 1, 2016 2:57 pm0 commentsViews: 29

آصف زرداری نے غلطیاں کی ہیں تو سامنا کرنے کی بھی جرأت کریں انقلاب کی راہ دیکھ رہا ہوں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی نے کہاہے کہ سندھ میں گورنرراج لگاکرپیر پگاراصبغت اللہ راشدی کواس عہدے پر فائز کردیا جائے۔ آصف زرداری نے اگرغلطیاں کی ہیں تو سامنا کرنے کی جراٗت بھی کریں۔ایک خصوصی انٹرویومیں سابق وزیراعظم نے کہاکہ وہ انقلاب کی راہ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ جمہوریت کا نام تو لیتے ہیں مگر خودجمہوری نہیں ہیں۔ ملک میں بلاتفریق احتساب کی ضرورت ہے۔اس سوال پر کہ آصف زرداری وطن واپس آئیں گے انہوں نے کہا کہ غلطیاں ہوئی ہیں تو اس کاسامناکرنے کی بھی جرآت ہونی چاہیے۔