چنوں ماموں اور کے ڈی اے افسران سمیت 11 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

January 1, 2016 2:59 pm0 commentsViews: 17

چائنا کٹنگ کیس میں ملوث ملزمان میں کے ڈی اے کے افسران عبدالواسع خان‘ سید شاہ یوسفاتی اور عبدالجلیل شامل ہیں
کے ڈی اے ڈائریکٹر عبدالقوی‘ ڈائریکٹر پلاننگ راشد عقیل ‘ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ناصر دیگر 8 ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائنا کٹنگ کیس میں ملوث محمد احسن عرف چنو مامو ں، سابق کے ڈی اے افسران عبدالواسع خان اور سید شاہ یوسفانی سمیت11ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں جبکہ مقدمہ میں گرفتار کے ڈی اے ڈائریکٹر و افسران سمیت8ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کردی،احتساب عدالت نمبر 1نے شہر میں چائنا کٹنگ کیس کی سماعت کی عدالت نے مقدمہ میں مفرور ایم کیو ایم کے محمد احسن عرف چنو ںماموں ، سابق کے ڈی اے افسران عبدالواسع خان ، سید شاہ یوسفانی اور سید عبدالجلیل سمیت 11ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،،عدالت نے مقدمہ میں گرفتار کے ڈی اے ڈائریکٹر عبدالقوی ، ڈائریکٹر پلاننگ راشد عقیل ، ایڈیشنل ڈئریکٹر کے ڈی اے محمد ناصر ، مسرور صدیقی ، اور ضمانت پر رہا سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ممتازالحق سمیت8ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کر دیں ملزمان کے خلاف نیب حکام نے شہر میں غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائنا کٹنگ کے الزام میں نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا ۔