اشرف علی کی والدہ کی تدفین سوئم آج نماز جمعہ کے بعد ہوگا

January 1, 2016 3:01 pm0 commentsViews: 17

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محمد علی فیڈریشن کے چیئرمین الحاج اشرف علی کی والدہ کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر رحمانیہ مسجد کورنگی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین کورنگی نمبر 6 کے قبرستان میں عمل میں آئی نماز جنازہ اور تدفین میں گلوکار محمد افراہیم‘ امجد رانا‘ وحیدی کلب کے فیض محمد‘ جمال مراد‘ محمد علی کلب کے اشتیاق ‘تاج رانا کے علاوہ فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی‘ صدر عبدالوسیع قریشی‘ قیصر مسعود جعفری‘ اشرف میمن‘ غفران خان و دیگر شخصیات شریک ہوئیں مرحومہ کا سوئم آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد رحمانیہ کورنگی نمبر 4 غوث پاک روڈ میں ہوگا‘ خواتین کیلئے گھر پر انتظام کیا گیا ہے۔