خون میں شکر کا معمولی اضافہ بھی گردوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ماہرین

January 1, 2016 3:04 pm0 commentsViews: 20

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وہ افراد جنہیں ذیابیطس کا مرض لاحق نہیں اور ان کے خون میں شکر کی مقدار معمول سے تھوڑی زیادہ ہو تو وہ بھی گردوں کے امراض کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ناروے کے ماہرین نے 50 سے62برس کے سیکڑوں مریضوں کا جائزہ لیا جن میں شکر کی زیادتی اور گردے کے امراض کا جائزہ لیا گیا جس میں مریضوں کا نہار منہ خون کا ٹیسٹ لیا گیا اور ان میں ہیموگلوبن اے ون سی بھی نوٹ کیا گیا جو خون کے سرخ خلیات میں آکسیجن کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔