واٹر بورڈ میں 200 افسران کی تنزلی

January 2, 2016 4:49 pm0 commentsViews: 27

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 200 افسران کی تنزلی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 8 گریڈ کے افسران گریڈ 20 کے عہدوں پر تعینات تھے۔

پانی کی نکاسی کا کام فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر شروع
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید کی ہدایت پرسپرنٹنڈنگ انجینئر گلبرگ ٹاؤن نے اپنے عملہ کے ہمراہ ضلع وسطی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا ، بلاک 18 جامع مسجد سمن آباد کے سامنے اور شہر کے دوسرے علاقوں میںاوور فلو ہونے والے پانی کی نکاسی کا کام فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا تا کہ علاقہ کے مکینوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، تفصیلات کے مطابق اس اطلاع پر کہ فیڈرل بی ایریا بلاک18 میں نکاسی آب کی لائن پھٹ گئی (واضح رہے کہ لائن سنک ڈائون ہو ئی تھی) فور ی طور پر ایم ڈی واٹر بورڈ متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ مقام پر گئے اور متعلقہ انجینئر،افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اوور فلو ہونے والے پانی کی نکاسی کے انتظامات کئے جائیں خاص طور پر ہیلتھ ورکرز(کنڈی مینوں) ،وینچنگ مشینوں اور سکشن مشینوں کو استعمال میں لایا جائے۔