فرانس میں مسجد کی سیکورٹی پر مامور فوجی کو کار سوار نے ٹکر مار دی، جوابی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی

January 2, 2016 4:52 pm0 commentsViews: 21

پیرس( اے ایف پی) فرانس میں ایک ڈرائیور نے اپنی کار مسجد کی سیکورٹی پر مامور فوجی سے ٹکرا دی، فوجی کی جوابی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اے ایف پی کے مطابق پیرس حملوں کے بعد فرانس میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس کے مطابق ویلنس میں ایک مسجد کی سیکورٹی پر مامور فوجی کو جان بوجھ کر ٹکر مارنے والا کار سوار فوجی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔