سعودی عرب ،ٹریفک حادثات کے دوران روزانہ17 افراد کی ہلاکت

January 2, 2016 4:55 pm0 commentsViews: 16

جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شاہراہوں پر حادثات میں روزانہ سترہ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں فرینڈ آف ریڈکریسنٹ کمیٹی کے فراہم کر دہ اعدادو شمار کے مطابق سعودی مملکت میں ہر سال قریباً پانچ لاکھ چھبیس ہزار حادثات پیش آتے ہیں۔ کمیٹی کے سربراہ احمد آل شیخہ نے بتایا کہ ہر سال سڑک حادثات پر اکیس ارب ریال خرچ کئے جاتے ہیں۔ سعودی عرب سڑک حادثات میں ہلاکتوں کی شرح کے اعتبار سے دنیا میں 23ویں نمبر پر ہے اور عرب ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔