قومی ٹیم میں واپسی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، محمد عامر

January 2, 2016 4:59 pm0 commentsViews: 50

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹ آرم فاسٹ فائولر محمد عامر نے قومی ٹیم میں شامل کئے جانے پر اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد عامر نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بننے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ نے مجھے ایک اورموقع دیا ہے جس پر تمام دوستوں کی حمایت کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔