سرکاری اداروں میں 2درجن سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

January 2, 2016 4:57 pm0 commentsViews: 23

وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں نے گھوسٹ ملازمین اور افسران کو برطرفیوں کے نوٹس جاری کردیئے
کراچی( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماتحت سرکاری اداروں میں2 درجن سے زائد گھوسٹ افسران اور ملازمین کے انکشاف کے بعد ان ملازمین اور افسران کو نوکریوں سے برطرفی کے نوٹس جاری کر دئیے۔ وفاقی اداروں کے ان گھوسٹ افسران اور ملازمین کی نشاندہی ان محکموں میں حاضری کی تصدیق کیلئے لگائے گئے فیس اسکینر اور تھمب اسکنیر کے ذریعے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں وفاقی سرکاری اداروں پاکستان پوسٹ پاکستان ریلوے، پی ٹی سی ایل، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر اداروں میں حال ہی میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کے لئے تھمب اسکینر اور فیس اسکینر نصب کئے گئے تھے اور ان اسکینرز کے ذریعے افسران اور ملازمین کی حاضری کی تصدیق کے علاوہ تعلیمی اسناد اور دیگر کوائف بھی جمع کئے گئے۔