ملک میں اسلحہ کے 70 لاکھ لائسنس جعلی ہونے کا انکشاف

January 2, 2016 5:06 pm0 commentsViews: 29

اسلحہ کے جعلی لائسنس جاری کرنے والے ہزاروں اسلحہ ڈیلروں ،سرکاری اور پولیس اہلکاروں نے عوام سے کروڑوں روپے بٹورلئے ،جعلی اسلحہ لائسنسوں کے باعث قتل کی وارداتوں میں اضافہ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نادرا کی تصدیق کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں70 لاکھ سے زائد اسلحہ جعلی اور بوگس لائسنسوں پر چلایا جا رہا ہے۔ جعلی اسلحہ لائسنس جاری کرنیوالے ہزاروں اسلحہ ڈیلروں، سرکاری اور پولیس اہلکاروں نے کروڑوں روپے کمائے، پنجاب، سندھ کے پی کے اور بلوچستان کے سرکاری اہلکاروں کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ کے افسران نے بھی غیر قانونی اسلحہ لائسنس جاری کرکے کروڑ روپے کی کوٹھیاں اور بینک بیلنس بنائے۔ ملک بھر میں جعلی اسلحہ لائسنس اور غیر قانونی اسلحے کی فروانی کے باعث قتل کی وارداتوں میں پانچ برسوں میں 60 فیصد اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ سال پندرہ ہزار افراد قتل ہوئے جن میں سے93 فیصد کو آتشیں اسلحے سے قتل کیا گیا۔ مقامی اخبار کے مطابق ملک بھر میں 1973سے2013ء کے دوران لاکھوں مینوئل اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے جنم میں سے70 لاکھ سے زائد بوگس اسلحہ لائسنسوں پر شہریوں نے اسلحہ رکھا ہوا تھا۔