2016ملک دشمنوں کے خاتمے کا دن ہے، آرمی چیف

January 2, 2016 5:06 pm0 commentsViews: 29

نیا سال قومی یکجہتی کا ہوگا، دہشتگردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، جنرل راحیل شریف
ترقی اور سیکورٹی امور میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، گوادر میں مقامی لوگوں اور قبائلی عمائدین کو یقین دہانی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے2016 ملک میں دشمنوں کے خاتمے کا سال ہے دہشت گردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال یکجہتی کا ہوگا، گوادر پورٹ کی ترقی سے مقامی افراد کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے، بندرگاہ کو فعال کرنے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے تعاون سے انصاف اور امن کی راہ ہموار کی جائے گی۔ ترجمان آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے گوادر میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی حمایت سے ملک میں دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑ دیں گے۔ دریں اثناء آرمی چیف نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں ںے گوادر میںمقامی لوگوں اور قبائی عمائدین سے ملاقات کی اور انہیں ترقی اور سیکورٹی کے کاموں میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔