اداکارہ آسین نے کروڑوں روپے مالیت کی منگنی کی انگوٹھی کا دیدار کرادیا

January 2, 2016 5:07 pm0 commentsViews: 62

ممبئی( نیٹ نیوز) بولی وڈ اداکارہ اور ڈانسر آسین، جو تامل فلم انڈسٹری کے بعد بولی ووڈ کی بھی مشہور اداکارہ بن گئی ہیں، نے کروڑوں کی مالیت کی منگنی کی انگوٹھی کا دیدار کرادیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آسین یہ انگوٹھی بولی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی سالگرہ کے حوالے سے ہونیوالی تقریب کے موقع پر پہنی نظر آئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی اس انگوٹھی کی مالیت تقریباً 6 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آسین اور مائیکرو میکس کمپنی کے کو فائونڈر راہول شرما کی شادی رواں سال 23 جنوری کو نئی دہلی میں انجام پائے گی۔