دی گلاس مرچنٹ گروپ بوہرہ پیر کا تعزیتی اجلاس

January 2, 2016 5:13 pm0 commentsViews: 25

کراچی( اسٹاف رپورٹر) دی گلاس مرچنٹ گروپ بوہرہ پیر کراچی کا تعز یتی اجلاس زیر صدارت آل کراچی تاجر اتحاد کے فنانس سیکریٹری محمد زبیر علی خان منعقد ہوا جس میں محمد زبیر علی خان نے گذشتہ دنوں فاروق گلاس ورکس کے محمد فاروق کے بیٹے، محمد فرید، ملازمین محمد وسیم اور ثاقب نیو کمرشل گلاس کے محمد خلیل کے بیٹے محمد جاوید اور شریف گلاس ورکس ڈیفنس کراچی کے محمد شریف کے والد کے انتقال پر تمام مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، تعزیتی اجلاس میں محمد عارف، نذر عباس، رشید میمن، محمد اشرف ، ذیشان، شہاب الدین، خواجہ مسعود، معیزبقائی ، عطرت علی خان اور دیگر تاجران بوہرہ پیر شیشہ مارکیٹ موجود تھے، اجلاس میں شریک تمام افراد نے تمام مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔