سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی پروٹو کول کیخلاف درخواست دائر

January 2, 2016 5:22 pm0 commentsViews: 22

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف درخواست دائر کرا دی گئی،جمعہ کو سماجی کارکن ورہنما انصاربرنی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی کلچرکے خلاف درخواست دائرکی گئی ہے جس میں صدرپاکستان، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنرسند ھ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ عدالت وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف نوٹس لے، کیونکہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران بنیادی انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں،واضح رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تو وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا جس کے باعث لیاری سے تعلق رکھنے والے محمد فیصل بلوچ کی 10 ماہ کی ننھی بسمہ اپنے والد کی گود میں ہی دم توڑ گئی تھی۔

ونڈ پاور پراجیکٹ میں نامزد 5 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ونڈ پاور پراجیکٹ میں نامزد 5 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ونڈپاور پراجیکٹ ٹھٹھہ میں زمینوں کی خرید وفروخت میں ملوث 5ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ملزمان حمدالرحمان،عزیز درانی،رسول بخش ،حفیظ الرحمان اور ملک شاہد نے سندھ ہائی کورت مین درخواست ضمانت دائر کی تھی، ملزمان پر ونڈ پاور پراجیکٹ ٹھٹھہ میں 700 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی فروخت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے عدالت نے ایک ملزم منہاس کی درخواست ضمانت مسترد بھی کی ہے۔