سندھ پولیس میں کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ

January 2, 2016 5:46 pm0 commentsViews: 23

نیب نے کرپشن کے حوالے سے اہم شواہد حاصل کرلئے، پیٹرول کی مد میں بھی کروڑوں روپے کے گھپلے کئے گئے ہیں
بکتر بند گاڑیوں کو بم پروف کرائے جانے کی مد میں مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہو اہے ،نیب نے تحقیقات تیز کردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیب کی جانب سے سندھ پولیس میں کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس میں ہونے والی مختلف کرپشن کے اہم شواہد نیب نے حاصل کر لئے ہیں جس میں سندھ پولیس کی گاڑیوں کو مہنگے داموں بلٹ پروف کرائے جانے ، مختلف شعبوں کو پیٹرول کی مد میں دئے جانے والے کروڑوں روپے کے گھپلوں۔ پولیس کو کھانے کی فراہمی میں ہونے والے خردبرد ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے بھی شواہد مل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بکتر بند گاڑیوں کو مارکیٹ سے مہنگے داموں بم پروف بنانے کی تفتیش گذشتہ کئی ماہ سے جاری تھی۔ نیب نے اپنی ابتدائی تحقیقات کے دوران مختلف شعبوں کے افسران کے بیانات بھی قلمبند کئے جبکہ نیب کے افسر نے سندھ پولیس میں کرپشن سے متعلق ریفرنس تیار کرنے کے لئے چیئرمیننیب سے اجازت طلب کر لی ہے۔