نیا عمرہ سیزن‘ سوا 2 لاکھ پاکستانیوں نے سعاد ت حاصل کرلی

January 2, 2016 5:50 pm0 commentsViews: 31

پہلے ڈیڑھ ماہ میں ویزوں کے حصول کے اعتبار سے پاکستان دوسرے جبکہ مصر کا پہلا نمبر ہے
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے عمرہ سیزن کے پہلے ڈیڑھ ماہ میں تقریبا سوا دولاکھ زائرین نے عمرہ اداکیا ۔ اعدادی اعتبار سے پاکستان کا دوسرا نمبر رہا جبکہ پہلے نمبر پر سب سے زیادہ مصری باشندوں نے عمرہ اداکیا۔ پاکستان 2 لاکھ 27 ہزار 117زائرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہاجبکہ مصر پہلے اور بھارت چوتھے نمبر پر رہا۔سعودی وزارت حج نے رواں سال 1437ہجری کے لئے رمضان تک عمرے کا ہدف 10ملین رکھا ہے۔سعودی وزارت حج کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق عمرہ سیزن دوہزار پندرہ اور سولہ کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں 13لاکھ 57ہزار سے زائد عمرہ زائرین کو ویزے جاری کئے گئے ہیں جن میں 9 لاکھ 35 ہزار 419 زائرین سعودی عرب میں داخل ہوئے اور عمرے کی سعادت حاصل کی جبکہ4لاکھ سے زائد زائرین عمرے کے پراسس میں ہیں۔