پولیس اہلکار کی مغوی بچی بازیاب 2 اـغواء کار گرفتار

January 2, 2016 5:53 pm0 commentsViews: 18

آٹھ سالہ لائبہ کو تین روز قبل مانسہرہ کالونی سے اغواء کیا تھا‘ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش جاری
کراچی( کرائم رپورٹر) شرافی گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس نے تین روز قبل اغواء ہونیوالی پولیس اہلکار کی معصوم بچی کو بازیاب کرکے دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا‘ شرافی گوٹھ کے علاقے مانسہرہ کالونی سے تین روز قبل اغواء کار پولیس اہلکار سپاہی اشرف کی8 سالہ بچی لائبہ کو اغواء کرکے لے گئے تھے تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے ایک مقام پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بچی لائبہ کو بحفاظت بازیاب کرکے دو اغواء کاروں ممتاز اور آصف کو گرفتار کرلیا‘ دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے‘ پولیس ذرائع کے مطابق اغواء کار علاقے میں جھولے لگا کر کم عمر بچیوں اور بچوں کو اغواء کرنے والا گینگ ہے جو بچوں کو اغواء کرنے کے بعد انہیں ٹھٹھہ لے جاتے تھے‘ گرفتار اغواء کاروں نے ابتدائی تفتیش میں متعدد بچوں کو اغواء کرنے کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔