2015 میں 1228 افراد نے خودکشی کی‘ ایدھی کی رپورٹ

January 2, 2016 5:54 pm0 commentsViews: 26

کراچی( پ ر) ایدھی ہیڈ آفس کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال2015 ء میں پاکستان کے تمام ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے چھوٹے بڑے حتیٰ کہ تحصیلوں میں بھی خودکشی کے رجحان میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ بیروزگاری‘ مہنگائی‘ بیماری اور ان کی وجہ سے پیدا ہونیوالے مسائل بھی ہیں ‘ گزشتہ سال ایدھی ویلفیئر سینٹر کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے اٹھایا گیا‘ مجموعی تعداد 1228 ہے جن میں 890 مرد اور 338 عورتیں ہیں‘ ترجمان نے کہا کہ خودکشی کی بیشتر 80 فیصد وارداتوں کی پولیس کی رپورٹ نہیں کی گئیں‘ ایسے خودکشی کے کیس عام طور پر لڑکیوں یا عورتوں کے ہوتے ہیں۔