آج صبح بھارتی شہر منی پور میں زلزلے سے 6 افراد ہلاک‘100 زخمی

January 4, 2016 12:46 pm0 commentsViews: 21

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح بھارت کے شہر منی پور میں تباہ کن زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔ جبکہ درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔