کراچی میں داعش خواتین گروپ کا انکشاف

January 4, 2016 12:57 pm0 commentsViews: 332

لڑکیوں کی برین واشنگ کے لیے ماہرہیں، 121خواتین کی فہرست تیار کرلی گئی
پنجاب سے زیرحراست کامران گجر کی اہلیہ اور بہن کراچی میں فنڈز جمع کرتی ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی میں داعش سے تعلق رکھنے والی خواتین کا ایک اور گروپ بے نقاب ہوگیا ہے۔ پنجاب سے زیر حراست داعش کے کارکن کامران گجر نے دوران تفتیش بتایا کہ کراچی میں اس کی اہلیہ اور بہن داعش کیلئے فنڈز اکٹھے کرتی ہیں۔ حساس اداروں کے مطابق خواتین، لڑکیوں کی برین واشنگ کیلئے ماہر ہیں ملزم کے انکشاف کے بعد حساس ادارے نے داعش سے تعلق رکھنے والی 121 خواتین کی فہرست بنائی ہے اس سلسلے میں مختلف شہروں سے مزید خواتین کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے داعش سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔