سندھ اپوزیشن گرینڈ الائنس کی تشکیل آخری مرحلے میں

January 4, 2016 1:02 pm0 commentsViews: 29

پیپلز پارٹی مخالف سیاسی جماعتوں کا اجلاس 9 جنوری کو کنگری ہائوس میں طلب کرلیا گیا
پیر پگارا اجلاس کی صدارت کریں گے‘ ذوالفقار مرزا اور صفدر عباسی بھی شریک ہوں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں گرینڈ الائنس کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل ہوگئی سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس9 جنوری کو کنگری ہائوس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیر پگارا کی سربراہی میں بننے والے نئے گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں گی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا جائے گا، اجلاس میں ایم کیو ایم، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، قوم پرست جماعتیں، ڈاکٹر صفدر عباسی، امیر بخش بھٹو اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف حکمت عملی وضح کی جائے گی اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن میونسپل کارپوریشن، ضلعی کونسل اور ٹائون کمیٹیز کے انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز بھی زیر غور لائی جائے گی۔