ویٹی کن نے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرلیا

January 4, 2016 1:06 pm0 commentsViews: 19

ویٹی کن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیتھولک عیسائی فرقے کے مرکزی ویٹی کن نے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرلیا۔ فیصلے سے فلسطین کو آگاہ کردیا گیا۔ 2015 ء میں کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔ 26 جون 2015ء میں کئے گئے معاہدے میں پوم فرانسس نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012 ء میں فلسطین کو بطور غیر رکن مبصر تسلیم کیا تھا۔ ویٹی کن کے اقدام سے فلسطین کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا۔