کنٹونمنٹ بورڈز کے زیر انتظام علاقوں میں ہائی ماکس کی تنصیب جاری

January 4, 2016 1:09 pm0 commentsViews: 33

سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے‘ پیدل چلنے والے شہریوں کا فٹ پاتھوں پر چلنا محال ہوگیا
کراچی(سٹی رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈز نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے ،سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودشہر کے مختلف علاقوں ہائی ماکس کی تنصیب کا سلسلہ بدستور جاری ہے ایک جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر سے سینکڑوں ہائی ماکس ہٹادیئے ہیں تو دوسری جانب کنٹونمٹ بورڈ کے زیر انتظام علاقوںگلستا ن جوہر، جوہر موڑ، پنجاب چورنگی،شون سرکل، کارساز سمیت شارع فیصل پر اس طرح کے ہائی ماکس کی تنصیب کی جاری ہے جس سے پیدل چلنے والے شہریوں کا فٹ پاتھوں پر چلنا محال ہو گیا ہے اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے زیر انتظام شہر کے کسی علاقے میں کوئی ہائی ماکس نہیں لگایا گیا پہلے سے جو بھی ہائی ماکس لگے تھے اُنھیں سپریم کورٹ کے احکامات پر ہٹا دیا گیا ہے اور ایک قرار داد کے زریعے ہائی ماکس کی جگہ پول سائن لگانے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ کے ایم سی کی آمدنی متاثر نہ ہو اور نہ ہی پیدل چلنے والے شہریوں کو پریشانی اُٹھانی پڑے کے ایم سی کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ہائی ماکس لگے ہیں ایسے تمام علاقے کنٹونمنٹ بورڈز کے زیر انتظام ہیں کے ایم سی کے زیر انتظام نہیں لہذا کے ایم سی ان علاقوں میں لگے ہائی ماکس کے خلاف کارروائی کی مجاز نہیں کنٹونمنٹ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے۔