عمران خان نے مجھے سندھ کا ’’مولا جٹ‘ کہا ہے مگر میں نے انہیں کبھی دہشتگرد نہیں کہا‘ مولا بخش چانڈیو

January 4, 2016 1:14 pm0 commentsViews: 14

سندھ میں امن کیلئے آئین کے مطابق بات ہوگی رینجرز اختیارا ت پر وفاق کو تحفظات سے آگاہ کردیا
ہم نے سندھ کارڈ کبھی استعمال نہیں کیا بلکہ آئین میں رہ کر بات کی ہے ‘ مشیر اطلاعات سندھ
ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے تاثر جائے کہ ہم علیحدگی چاہتے ہیں‘ حیدر آباد میں بات چیت
حیدر آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ میں مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ذاتی اور سیاسی معاملات کی وجہ سے وفاق کو نقصان نہیں پہنچا سکتے‘ رینجرز اختیارات سے متعلق وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے‘ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے وفاق کو نقصان ہو‘ سندھ میں امن کیلئے آئین کے مطابق بات ہوگی‘ عمران خان نے مجھے سندھ کا مولا جٹ کہا ہے وہ جو کہیں خوش دلی سے قبول ہے میں نے عمران خان کو کبھی دہشت گرد نہیں کہا‘ انہوں نے کہا کہ معاملہ کسی ایک آدمی کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی کاہے‘ پہلے بھی وفاق کی حمایت کی تھی اور اب بھی کرتے رہیں گے‘ ہم نے سندھ کارڈ کبھی استعمال نہیں کیا بلکہ آئین میںرہ کر بات کی ہے‘ ملکی وسائل پر سب کا حق ہے‘ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے یہ تاثر جائے کہ ہم علیحدگی چاہتے ہی‘ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھاکہ اپنا ملک ہے‘ اپنے ادارے ہیں‘ اپنے لوگ ہیں‘ اپنے حق کیلئے بات کریں گے ۔