کراچی کو گرین سٹی بنائیں گے، فاروق ستار

January 4, 2016 1:17 pm0 commentsViews: 29

لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، رہنما ایم کیو ایم
پاکستان آئی کلینک اس شہر کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، تقریب سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی شہر کو گرین سٹی بنانے کا عزم کیا ہوا ہے، پاکستان آئی کلینک اس شہر کے لوگوں کیلئے ایک تحفہ ہے، ان خیالات کااظہار انھوں نے پاکستان آئی بینک سو سائٹی ناگن چورنگی میں اردیشر کائوس جی ڈیپارٹمنٹ آف ریڈیالوجی کی افتتا حی تقریب کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس اسپتال میں تمام جدیدسہولیات دستیاب ہیں اور سب سے ذیادہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہاں مستحق اور نادار افراد کا علاج مفت ہوتا ہے جس کیلئے یہاں کی انتظامیہ داد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن جو ادارے چیریٹی بنیادوں پر چل رہے ہیں مخیر حضرات ان سے بھر پور تعاون کریں۔ انہوںنے کہا کہ انشاا للہ لوگوں کے تعاون سے کراچی کو مثا لی شہر بنا ئینگے۔ اس مو قع پرتقریب کی مہمان خصوصی مس ایوا کائوس جی نے ربن کاٹ کر مذکورہ سیکشن کا افتتاح کیا، انھوں نے کہا کہ کائوس جی فاونڈیشن کی جانب سے ادارے کو مستقبل میں بھی تعاون حاصل رہیگا۔ تقریب میںقونصل جنرل فرانس فرانسیوس ڈال اورسو ، قائمقام قونصل جنرل امریکہ چاڈ پہیٹرسن، مٹر جے ٹی کینڈی، حمید ہارون، نائب صدر پی ای بی ایس ڈاکٹر جمال اختر، اعزازی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانزیب مغل، ڈاکٹر قاضی واثق، آفتاب عالم، حنیف شیخ، وسیم رئیس، اور دیگر نے شرکت کی۔