سلمان تاثیر جمہوریت کے سچے ہیرو تھے‘ بلاول بھٹو

January 4, 2016 1:18 pm0 commentsViews: 27

لاہور قلعہ کی کالی کو ٹھڑیوں سے لیکر آخری دم تک سلمان تاثیر تاریخ کا ایک عظیم کردار ہے‘ برسی کے موقع پر پیغام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر نے اس ملک کے کمزور اور پسماندہ لوگوں کے تحفظ اور ملکی قانون کے استحصال اور اس کے غلط استعمال کے خلاف اپنی جان قربان کی، سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے پانچویں یوم برسی موقع پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور قلعہ کی کال کوٹھڑیوں سے لے کر تک سلمان تاثیر تاریخ کا ایک عظیم کردار رہے جنہوں نے اپنی تمام زندگی جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے قوم کے ایک سچے ہیرو کی طرح جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سلمان تاثیر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر چلے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس ملک میں کسی بھی فرد یا گروپ کی جانب سے مذہب کے متعلق ملکی قانون کا غلط استعمال کرنے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔